سرینگر // نوگام چوک بائی پاس سرینگر پر جنگجوئوں نے سنیچر کی رات سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد وسیع علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ 23بٹالین سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر ایچ ڈی ایف سی بنک کے نزدیک نوگام چوک بائی پاس پر جنگجوئوں نے قریب رات کے پونے نو بجے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں فورسز کے ایک ہیڈ کانسٹیبل( وائر لیس آپریٹر )کی ران میں گولی لگی جس کے باعث وہ زخمی ہوا۔واردات انجام دینے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔واقعہ کے بعد اس علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور جنگجوئوں کی تلاش شروع کردی گئی۔فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ چوک کے نزدیک پھنس کر رہ گئے۔