سرینگر// کشمیر ٹریڈرس ایند مینو فیکچرس فیڈریشن کے چیف فائنانس اور ٹرےڈرس ایسوسی ایشن نٹی پورہ کے صدر معراج الدین خان نے غلام محی الدین صوفی کو نوگام ٹرےڈرس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔انہوں نے بیکرس و کنفکشرس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عمر مختار کی کامیابی پر بھی انہیں مبارک باد دی ۔اپنے ایک بیان میں ٹرےڈرس ایسوسی ایشن نٹی پورہ کے صدر نے کہاکہ صاف و شفاف انتخابات منعقد کرکے نوگام بازار سے وابستہ تاجر برادری نے ایک مثال قائم کی ہے اور اس دوران غلام محی الدین صوفی جو باصلاحیت تاجر لیڈر ہیں کو منتخب کرکے تاجر برادری کے مسائل حل ہونے کی ایک امید پیدا کی ہے ۔معراج الدین خان نے بیکرس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر عمر مختار صاحب کو بھی مبارک باد پیش کی ۔