سرینگر//سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے نوگام میں3 قمار بازوں کو دھر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے قمار بازی کے ایک اڈے پر نوگام چوک میں چھاپہ ڈالا اور جہانگیر احمد راتھر ولد غلا م محی الدین ساکنہ بٹوٹ ،عبدالمجید حجام ولد علی محمد ساکنہ حجام محلہ نوگام اور اعجاز احمد لون ولد غلام محمد ساکنہ رامسو کو رنگے ہاتھوں جوا کھیلتے ہوئے دھرلیا ۔ پولیس نے داؤ پر لگائے گئے 10ہزار روپے نقد اور تاش کے پتے ضبط کرکے قمار بازوں کے خلا ف ایف آئی آر زیر نمبر13/2018زیر دفعہ 13گیمبلنگ ایکٹ درج کر کے تحقیقات شروع کی۔