سرینگر//سرینگر میں پولیس نے نقب زنی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اُسکی تحویل سے سکوٹی بر آمد کرلی۔ پولیس اسٹیشن نوگام کو ایک شخص محمد حنیف ساکن نوگام کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں مذکورہ نے ا پنے ورکشاپ سے سکوٹی کی چوری ہونے کی اطلاع فراہم کی۔جس پر پولیس اسٹیشن نوگام نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔دوران تحقیقات پولیس نے سی سی ٹی وئی فوٹیج کی مدد سے نقب زنی میں ملوث عیاش عارف ساکن چھتر گام کو گرفتار کرکے اُسکی تحویل سے چوری کی گی سکوٹی بر آمد کر لی ۔