سرینگر// نوگام میں آگ کی ایک واردات میںایک دوکان کو نقصان پہنچا۔ وانہ بل نوگام میں شبیر احمد بٹ ولد حبیب اللہ بٹ ساکن ایس اے کالونی نوگام کے ٹائیر دوکان میں آگ نمودارہوئی جس کے نتیجے میں دوکان کو نقصان پہنچا۔اس واردات میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیںہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات اور آگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے پولیس نے کیس درج کیا ہے۔