نوگام میں جہلم سےنامعلوم خاتون کی لاش برآمد

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// ضلع سرینگر کے نوگام علاقے کے قریب دریائے جہلم سے ہفتہ کی صبح ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے شالنہ نوگام کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی لاش دریائے جہلم میں پانی پر تیرتی ہوئی ملی جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔اس دوران پولیس نے اس کی تصویر جاری کرتے ہوئے لوگوں سے لاش کی شناخت کیلئے تعاون طلب کیا ہے ۔