سرینگر /اشفاق سعید/ بٹہ مالو میں جنگجوئوں کے حملے کے ایک روز بعد سیکورٹی فورسز نے شہر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں جنگجوئوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ ناکارہ بنادی۔نوگام میں سرینگر جموں شاہراہ پر نالہ کدل کے مقام پرپولیس نے جنگجوئوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کو بدھ کی صبح ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس موقعہ پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کرکے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا گیا۔