عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر کے نوگام علاقے میں ایک نوجوان کرکٹر کرکٹ کی گیند لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ واقعہ میدان کھاہ نوگام کرکٹ گرائونڈ میں پیش آیا۔متوفی کی شناخت عدنان رحیم ولد عبدالرحیم بٹ ساکن آستان پورہ راولپورہ کے نام سے ہوئی ہے۔عدنان کی چھاتی پر زور سے گیند لگی اور وہ غش کھا کر گر پڑا۔اسے دیگر کھلاڑی ساتھیوں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ وہ دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔جونہی اس واقعہ کی اطلاع نوگام اور راولپورہ میں پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا۔