سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے پیر کی صبح سرینگر کے نوگام علاقے میں سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق110بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائی گئیں تاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واقعہ کے فوراً بعد فورسز کی اضافی کمک نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تاکہ حملہ آوروں کو پکڑا جاسکے۔