نوگام سرینگر حملے میں ملوث جنگجو کاکا پورہ معرکہ آرائی میں جاں بحق: پولیس

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کاکا پورہ میں جو جنگجو آج فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگئے وہ گذشتہ روز نوگام سرینگر میں بھاجپا لیڈر کے گھر پر ہوئے حملے میں ملوث تھے۔
اطلاعات میں آئی جی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جن جنگجوﺅں نے گذشتہ روز بھاجپا لیڈر کے گھر پر حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کیا اُنہیں کاکا پورہ میں فورسز نے آج ایک انکاونٹر کے دوران جاں بحق کیا۔
اطلاعات میں مزید کہا گیا کہ جاں بحق جنگجوﺅں کی تحویل سے وہ ہتھیار بھی بر آمد ہوا ہے جو مہلوک پولیس اہلکار سے چھینا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے گھاٹ محلہ کاکا پورہ میں آج صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوئی جس کے دوران پولیس کے مطابق تین جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *