عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حزب اختلاف کے رہنمااور بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر سنیل شرما اور پارٹی کے سینر لیڈر و یندر رینہ نے نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں جاں بحق ہاری ترال اور وکولگام کے فوٹو گرافرس کے گھر گئے اور دونوں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرنے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنیل شرما نے کہا کپوارہ سے کولگام تک جاں بحق افراد کے بچوں اور افراد خانہ کے ساتھ مل کربہت دکھ اور افسوس ہوا ہے جبکہ بچے نے پوچھا کہ پاپا کہاں ہے ؟۔انہوں نے بتایا میں صرف اتنی گزارش کروںگا کہ خون خرابے پر سیاست نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا میں سیاسی لیڈر کی حثیت سے یہ نہیں کہتا ہوں بلکہ میں بھی ایک باپ ہوں مجھے بھی درد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہم ایک دوسرے پر الزام لگائیں یہ ٹھیک نہیں ہیکب تک ہم الزام لگائیں۔سنیل شرما نے بتایا یہاں36سالوںسے غریب مر رہے ہیں ان کی خون کی کوئی قیمت نہیں ہے ۔انہوں نے جاں بحق افراد صرف ان کنبے کے نہیں ہیں بلکہ یہ پورے ملک کے تھے۔اس دوران رینہ نے بتایا کہ پوری قوم جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑی،ہے ملک کے لئے جان دینے ووالے سبھی افراد کو پورا ہندوستان سلام کرتا ہوں ۔