بانہال //نوگام بانہال میں فوج کی جانب سے ایک طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش500مریضوں نے شرکت کی۔ فوج کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کیمپ میں فوجی اور سب ضلع ہسپتال بانہال کے طبی و نیم طبی عملہ نے ان مریضوں کا معائینہ کیا اور مریضوں میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔اس کے علاوہ لوگوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں بھی بیداری پھیلائی گئی ، انہیں مختلف بیماریوں کی علامات، پرہیز اور علاج کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کسی بھی مرض کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں سرکاری و نجی شفا خانوں سے رجوع کرنے اور علاج کروانے کا مشورہ دیا گیا۔