جموں//جموں کشمیرپولیس نے نوکری لگوانے کا جھانسا دینے والے ایک گروہ کاپردہ فاش کرتے ہوئے 3 میں سے 2افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے ڈمیل شرما ساکن ڈگیانہ کی تحریری شکایت کہ محمدقاسم بڈانہ، سجاداحمد اور جہانگیرخان جوکہ تینوں کشمیرسے ہیں نے انہیں یقین دلایاتھاکہ اسے ایم ای ایس میں کلرک کی اسامی پر 1.5لاکھ روپے کے عوض نوکری دیں گے ۔پولیس نے بتایاکہ ڈمیل شرما سے 50ہزارروپے ایڈوانس حاصل کئے اورباقی رقم کی ادائیگی نوکری فراہم کرنے کے بعد کرنی تھی ۔ انہوں نے شرماکو تعیناتی کاجعلی آرڈر دیا ۔پولیس نے تین میں سے دوافرادکوگرفتارکرکے پولیس سٹیشن گاندھی نگرمیں معاملہ درج کرلیاہے۔تحقیقات کے دوران پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکر سجاداحمد اور جہانگیرخان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی تعیناتیوں اورجوائننگ کے آرڈروں کوبھی برآمد کیاہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ افراد نے متعدددیگرنوجوانوں کو نوکری دینے کالالچ دے کر جعلسازی کی ہے۔