سرینگر//نوپورہ صفاکدل میں آگ کی ایک واردات میں4رہایشی مکان خاکستر ہوئے جبکہ کئی مکانوں نقصان پہنچا ۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے جبکہ آگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے لگایا گیا ہے ۔جمعرات شام 5بجے کے قریب نوپورہ صفا کدل میں ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے قریبی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے اپنی سطح پر آگ بجھانے کی کوشش بھی کی اور بعد میں محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی کی ۔آگ سے4مکان خاکستر ہوئے جبکہ کئی دیگر مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔محکمہ فائر سروس کے ایک ترجمان کے مطابق آگ کے نتیجہ میں 3رہایشی مکان جل گئے ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ہے۔