گاندربل//نونر میں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے عوام نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے خلاف غم و غصہ اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے پینے کے پانی کی قلت ہے جس کا ازالہ کرنے کے لئے محکمہ کے ملازمین کوئی اقدامات نہیں کررہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دو دیہات تلاو بل سے لیکر کاو باغ تک کئی برسوں قبل پائپ لاین بچھائی گئی جو زنگ آلودہ ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میںپانی کی کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برسوں قبل یہ پائپ لائن بچھائی گئی تھی اور اب آبادی میں کئی گنا اضافہ ہونے سے پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے اس ضمن میںکہا کہ وہ اس مسئلے کاجلد از جلد سدباب کریں گے۔