عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو ایک سرکاری روسٹر جاری کیا جس میں نومبر 2025 کے مہینے کے لیے سول سیکریٹریٹ، سرینگر میں انتظامی سیکریٹریوں کی موجودگی کی تفصیل دی گئی ہے۔جی اے ڈی کے جاری کردہ آرڈرکے مطابق، مختلف محکموں کے سینئر افسران پورے مہینے میں باری باری سول سیکرٹریٹ میں دستیاب رہیں گے۔حکم کے مطابق، انیل کمار سنگھ مالیاتی کمشنرپبلک ورکس (آر اینڈ بی)، اور محمد اعجازسکریٹری، دیہی ترقی اور پنچایتی راج، 3 سے 7 نومبر 2025 تک دستیاب رہیں گے۔10 سے 14 نومبر 2025 تک، شانت مانو، فائنانشل کمشنر ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اور نوین ایس ایل، سکریٹری، سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ، سیکریٹریٹ میں تعینات رہیں گے۔17 سے 21 نومبر 2025 کے دوران، شیلندر کمار( مالیاتی کمشنر (محکمہ زراعت، اور ڈاکٹر پیوش سنگلا، سکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکریٹریٹ میں حاضر ہوں گے۔آخری ہفتے، 24 سے 28 نومبر 2025 تک، ڈاکٹر آشیش چندر ورما فنانشل کمشنر محکمہ سیاحت، اور ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ سیکریٹری، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سول سیکرٹریٹ، سری نگر میں دستیاب ہوں گے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسٹر انتظامی کام کاج کو یقینی بنانے اور عوامی اور محکمانہ امور کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔