رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژں کے سرحدی گاؤں کلال کے لوگوں نے مرکزی وزیر ٹیلی کام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گاؤں میں پچھلے دو سالوں سے نصب مواصلاتی کمپنی جیو کا موبائل ٹاور کو ابھی تک نہیں چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اپنے رشتہ داروں کیساتھ رابطہ کرنے کیساتھ ساتھ طلباء و مختلف نوکریوں کیلئے پڑھائی کرنے والے امید واروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ جیو مواصلاتی کمپنی کی جانب سے ٹاور تو کئی عرصہ قبل ہی نصب کر دیا گیا تھا لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے مذکورہ ٹاور کی مدد سے سروس ہی فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔غور طلب ہے کہ ٹاور کا کام شروع ہوتے ہی سرحدوں کے قریب رہنے والے لوگ بہت خوش تھے لیکن ان کو مذکورہ ٹاور کی مدد سے سہولیات ہی میسر نہیں کی جاسکی ہیں ۔ٹاور نہ چلنے کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں وہائیں سیکورٹی اہلکاروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے مذکورہ موبائل ٹاور کو جلدازجلد چلایا جائے تاکہ عام لوگوں کی دقتیں کم ہو سکیں ۔
نوشہرہ کلال میں نصب موبائل ٹاور 2برسوں بعد بھی نہ چل سکا صارفین کو پریشانی کا سامنا ،متعلقہ حکام پر لاپرواہی کا الزام
