سرینگر//نوشہرہ سرینگر کا ایک نوجوان پونچھ میں گذ شتہ17دنوں سے پراسرار طور لاپتہ ہوا ہے۔ افراد خانہ کے مطابق عبید اللہ لون ولد عبدالحمید لون بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں عارضی طور ملازمت کر رہا تھا۔ آخر ی بار وہ26 مئی کو گھر سے راجوری کی طرف نکلا۔23 مئی تک گھر والے اس کے ساتھ برابر کے رابط میںتھے اسکے بعد اس کامو بائیل سوچ آ ف آ یا اور تب سے اس کے ساتھ کوئی رابط نہیں ہوپا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ’’ اگلے روز جب ہم نے اسکے سیل پر رابط قائم کیا تو اس کے دوست سرفراز احمدجو اسکے ساتھ یونیورسٹی میں کام کر تاتھا نے بولاکہ عبید اللہ لون دو روزپہلے مارکیٹ گیا اور تب سے واپس نہیں لوٹ آیا۔گمشدہ نوجوان کے چاچا نے نے کہا کہ عبید اللہ کی تلاش کیلئے ہم پونچھ گئے جہاں اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ خا لصتاً ایک گمشد گی کا کیس ہے اور اسے عسکریت پسندی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت اسکا دوست سرفراز پولیس حراست میں ہے لیکن پولیس ابھی عبید اللہ لون کاپتہ لگانے میں ناکام ہے۔(سی این ایس)