عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری ضلع کے سب ڈویژن نوشہرہ کے کچھ علاقوں میں جمعہ کی شام ہونے والی ہلکی بارش نے گرمی کی شدید لہر سے پریشان لوگوں کو جزوی راحت فراہم کی۔خطے میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی تھی، جس سے لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا تھا تاہم، شام کے وقت ہونے والی ہلکی بارش نے موسم کو کچھ حد تک خوشگوار بنا دیا۔مقامی لوگوں نے بارش کو راحت کا سانس قرار دیا اور آنے والے دنوں میں مزید بارش کی امید ظاہر کی تاکہ گرمی سے مکمل نجات مل سکے۔بارش کے بعد مقامی پودوں اور درختوں میں تازگی دیکھنے کو ملی، جو گرمی کے باعث مرجھا گئے تھے۔علاقے کے کسان بھی پر امید ہیں کہ یہ بارش ان کی فصلوں پر مثبت اثر ڈالے گی، جو شدید گرمی کی وجہ سے متاثر ہو رہی تھیں۔