نوشہرہ// راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں صبح نو بجے فائرنگ اور گولہ باری شروع ہوگئی جس دوران دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور کچھ شیل رہائشی علاقوں میں بھی گرے ۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں اتوار کی صبح نو بجے پاکستانی فوج نے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بنایااورمارٹر شیلوںکے علاوہ بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایاجس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی بھرپور کارروائی کی ۔تاہم یہ سلسلہ کچھ دیر تک چلنے کے بعد رک گیا ۔