رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژ ن میں گورو ہر گوبند سنگھ کا 427واں پرکاش اتسو مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں گوردوارہ صاحب چھٹی بادشاہی میں ایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی ۔اس دوران عقیدت مندوں نے جہاں گورو گوبند سنگھ کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی وہائیں انہوں نے لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ گوبند سنگھ کی جانب سے دی گئی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے سماج میںآپسی بھائی چارے کو قائم رکھیں اور سماج کی فلاح و بہبود کیلئے عملی بنیادوں پر کام کریں ۔اس موقعہ پر لنگر کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا ۔