رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن میں ٹریفک حکام کی جانب سے قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عمل جاری رکھا گیا ہے ۔ٹریفک پولیس نوشہرہ نے اکتوبر مہینے میں 500 سو سے گاڑیوں کے چالان کئے ہیں ۔ٹریفک پولیس نوشہرہ کی ٹیم نے نوشہرہ قومی شاہراہ اور مختلف رابطہ سڑکوں پر خصوصی ناکے لگا کر گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 500 گاڑیوں کے چالان موقع پر ہی کئے گئے ۔محکمہ کے متعلقہ آفیسر نے ڈرائیوروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے کاغذات مکمل طور پر گاڑیوں میں رکھیں۔ موٹر سائیکل سمیت دو ٹائر والی گاڑی چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننا ضروری ہے اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا۔