نوشہرہ //حد متارکہ پر ہندپاک افواج میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے نوشہرہ میںمہاجرین کیلئے دو کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں لوگوںکو بوقت ضرورت منتقل کیاجاسکتاہے ۔ذرائع کے مطابق ایس ڈی ایم ہربنس لعل شرما اور ایس پی اتل شرما نے بوائز ہائراسکینڈری سکول نوشہرہ اور مڈل سکول بائولی میں دو کیمپ قائم کئے ہیں ۔ان کیمپوں میں دیگر انتظامات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کاانتظام بھی کیاگیاہے ۔ایس ڈی ایم نوشہرہ نے بتایاکہ دو کیمپ قائم کرکے ان میں ہر طرح کے انتظامات کردیئے گئے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کو استعمال کیاجاسکے ۔