نوشہرہ //حد متارکہ پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے میں نوشہرہ سیکٹر میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہواہے ۔ نوشہرہ سیکٹر میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس دوران پکھرنی سیکٹر میں ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔یہ گولہ بار پکھرنی ،وند موہڑہ، تریوٹ، سریاوغیرہ علاقوں میں ہوئی جس کی وجہ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اورفائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔