رمیش کیسر
نوشہرہ//دیوالی تہوار کے مد نظر نوشہرہ بازار کی تمام 13وارڈوں میں ہفتہ کے روز مارکیٹ چیکنگ کی گئی جس دوران 4500روپے کا جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ موقع پرہی ناقص مٹھائی ،پھل اور سبزیاں ضائع کی گئی۔ ہفتہ کے روز نوشہرہ بازار میں تحصیل سپلائی آفیسر نوشہرہ ،ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ،فوڈ سیفٹی محکمہ راجوری کی مشترکہ چیکنگ بازار کی تمام 13وارڈوں میں عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر مختلف دکانداروں سے 4500روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا جو دکاندار قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ اس موقع پر ٹیم نے ناقص مٹھائی، پھل اور سبزی موقع پر ہی ضائع کی جو کھانے کے قابل نہیں تھی۔ فوڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے پانچ سیمپل بھی موقع پر اکٹھا کیے گئے جن میں دودھ، کھویا اور مٹھائی شامل ہے۔ اس ٹیم نے تین کلو سے زائد پلاسٹک کے لفافے بھی ضبط کیے۔ افیسروں نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہیں کہا کہ وہ دیوالی کے تہوار پر لوگوں کو ناقص مٹھائی دودھ و ،خوردنی اشیاء فروخت نہ کریں۔