نوشہرہ//بھارت کے پہلے وزیر قانون و بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کے 126ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یوتھ مومنٹ آرگنائزیشن جموں وکشمیر کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم ایل سی وبودھ گپتا مہمان خصوصی کے طور پر حاضر ہوئے ۔ اس موقعہ پر گپتا نے بابا صاحب کی تصویر پر بھی گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت رتن ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر نے ہندوستان کا قانون بناکر دنیا میں یہ ثابت کردیاکہ قانون کی نظر میں سب یکساں ہیں ۔ ماسٹر سوم راج ، ایس ڈی ایم ہربنس شرما، نینا شرما، ایڈووکیٹ اشونی شرما، صنم رانا ، ہرجیت سمیال ، اوم پرکاش سمیت کئی دیگر لوگ بھی اس موقعہ پر موجو دتھے ۔