نوشہرہ//کئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد جمعہ کے روز حد متارکہ پر آر پار گولہ باری ہوئی۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5ہندوستانی چوکیوں پر شدید گولہ باری کی جس کا ہندوستانی افواج نے بھی مناسب جواب دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شام 4بجے کر 50منٹ پر پاکستانی فوج نے قلحی، کالا پتھر، لعل پیلا، روپ متی سمیت کئی سرحدی چوکیوں پر چھوٹے اور بڑے خود کار ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ شروع کردی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ سر دست کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔