نوشہرہ //راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین فائرنگ اورگولہ باری کے تبادلے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ دفاعی ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نوشہرہ کے پکھرنی علاقے کی سرحدی چوکیوں پر مارٹر اور خود کار ہتھیاروںسے گولہ باری کی جس کی زد میں آکر ایک سرحدی چوکی پر تعینات لام بٹالین کے دو اہلکار زخمی ہوئے جن کی شناخت سپاہی رمیت کمار و سپاہی ڈونگر کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے ملٹری ہسپتال راجوری منتقل کیاگیا جہاں ا ن کا علاج کیاجارہاہے اور ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔