سرینگر//عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے نوشہرہ راجوری میں ہوئے تشدد،جہاں سیما دیوی نامی خاتون کی لاش کی بے حرمتی کی گئی ہے اور ایک چرچ کو جلادیا گیا ہے،کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو فوری طور گرفتار کر لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انجینئر رشید نے کہا کہ اس واقعہ کو وسیع تناظر میں دیکھتے ہوئے یہ سمجھ لیا جانا چاہیئے کہ پورے بھارت میں کیا حالات ہیں اور اقلیتوں کو کس طرح دوسرے درجے کے شہری بن کے رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔انجینئر رشید نے کہا’’کیا راجوری کی ضلع انتظامیہ آر ایس ایس ،بجرنگ دل اور شیو سینا کے ان شرپسندوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند کرنے کی ہمت کرسکتی ہے کہ جنہوں نے زبردست سنگبازی کی ہے۔