عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // سرینگر کیگزر بل نور باغ علاقے میں 32 سالہ شہری پر کچھ افراد نے مبینہ طو رپر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ حکام کے مطابق شہری کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی نوجوان کی شناخت شوکت احمد خان ولد عبدالرشید خان ساکنہ نورباغ سرینگر کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شرو ع کردی ہے ۔