سرینگر//گورنر،وزیراعلیٰ،نائب وزیر اعلیٰ،قانون ساز کونسل چیئرمین ،نیشنل کانفرنس اور کانگریسنے ریاستی عوام کو نو روز کے موقعہ پر مبارک باد د ی ہے۔گورنر این این ووہرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس تہوار کو ریاستی عوام کے لئے اہمیت ہے ۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مل جُل کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائےں تاکہ بگڑتے ہوئے ماحولیاتی تواز ن کو تحفظ بخشا جاسکے۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اس تہوار کو مذہبی اور ثقافتی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے امید ظا ہر کہ یہ تہوار ریاست کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لے کر آئے۔محبوبہ مفتی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوروز کے موقعہ پر زیادہ سے زیادہ پودوں کی شجر کاری کریں تاکہ ماحولیات کو تحفظ بخشا جاسکے۔نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست کو امن ، ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کرے گا۔جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے عوام خاص طور سے شیعہ طبقے اور کرگل کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ریاست کے لئے امن و امان ،ترقی اور خوشحال کا ایک پیغام لے کر آئے گا۔نےشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نوروز پر رےاستی عوام خصوصاً شےعہ برادری کو مبارکباد پےش کی ہے اوررےاست مےں خوشحالی ، امن و سلامتی اور ملی اتحاد کی فضا قائم و دائم رہنے کیلئے دعا کی۔پارٹی کے کارگذار صدرعمر عبداللہ نے بھی نوروزکے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارک باد دی ہے۔عمر عبداللہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ دن ریاست میں مکمل ترقی و خوشحالی کا ایک نیا پیغام لے کر آئے گا۔ پردیش کانگرےس کے صدر غلام احمد مےر نے عوام بالخصوص شعےہ برادری کو مبارکباد پےش کی ہے۔