سرینگر//پولیس نے جواریوں کے اڈے پہ چھاپہ مارکر 4 قمار بازوں کو گرفتارکرکے 22,760روپے ضبط کئے۔ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر نورباغ چوکی پولیس کے آفیسر کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے نو ر باغ علاقے میں قمار بازوں کے اڈے پہ چھاپہ مارا۔ پولیس نے داوَ پر لگائے گئے 22,760روپے موقعہ پہ ضبط کئے اور4 قمار بازوںکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس نے ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر227/2017 درج کرلیاہے۔