سوپور //سوپور کے نورباغ فور لین پر بائی پاس کے مقام پر موجود 100سالہ چنار کی وجہ سے سوپور میں رہنے والے لوگوں کی جان خطرے میں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ چنا ر اندر سے کھوکھلا ہوچکاہے اور کبھی بھی گر سکتا ہے۔ محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ انہیں چنار کو کاٹنے کیلئے کوئی بھی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ جہاں کہیںمحکمہ جنگلات کو یہ محسوس ہو کہ انسانی جانوں اور جائداد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہو وہاں محکمہ از خود چنار کاٹتا ہے تاہم محکمہ مال کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی ہدایت کے بغیر چنار نہیں کاٹ سکتے ہیں۔