جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی بھون کو نوراتری کے پیش نظر سجانے کے لئے امسال بھی حسب سابق مختلف ممالک سے اعلیٰ اقسام کے پھول درآمد کئے جائیں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ سے شروع ہونے والی نوراتری کے لئے کورونا کے پیش نظر خصوصی طور پر تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت ویشنو دیوی مندر کی یاترا جاری ہے۔