جموں /گورنر این این ووہرا نے ریاستی عوام کو نوراتروں اور نورے کے موقعہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی کی گپھا کا درشن کرنے والے لاکھوں شردھالوںکے لئے نوراترا کافی اہمیت کے حامل ہیں۔گورنرنے تمام کشمیر ی پنڈتوں کو اس موقعہ پر خصوصی مبارک باد دی ہے جو یہ تہوار نورے کی صورت میںمناتے ہیں۔گورنر نے دعا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ریاست کے لئے رواداری ، بھائی چارے ، امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔دریں اثناوزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے نوراتروں اور نورے کے شروع ہونے کے موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارک باد دی ہے۔اپنے مبارک بادی کے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ یہ تہوار ریاست کے آپسی بھائی چارے اور منفرد کلچرکی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ریاست کے لئے رواداری ، بھائی چارے ، امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔علاوہ ازیںنائب وزیرا علیٰ نے ریاستی عوام کو نوراتروں اور نورے کے موقعہ پر مبارک باد دی ہے ۔ انہوںنے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔اپنے پیغام میں نائب وزیرا علیٰ نے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی کی گپھا کا درشن کرنے والے لاکھوں شردھالوںکے لئے نوراترا کافی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے تمام کشمیر ی پنڈتوں کو اس موقعہ پر خصوصی مبارک باد دی ہے جو یہ تہوار نورے کی صورت میںمناتے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے دعا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ریاست کے لئے رواداری ، بھائی چارے ، امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔