ترال/سید اعجاز/دو لاکھ کے قریب آبادی کو وادی کے دیگر علاقوں کے ساتھ ملانے والی اہمیت کی حامل ’’ترال نودل‘‘سڑک پرکام انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے جسکی وجہ علاقے کے عام مسافروں کے ساتھ ساتھ روزانہ سفر کرنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مسافروں کاکہنا ہے کہ سڑک پر گزشتہ سال کے نومبر میں کام شروع کیا گیاتاہم کام کی سست رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سڑک پر تاحال گیارہ کلومیٹر میں سے صرف چند ایک کلومیٹر کو ہی مکمل کیا گیا ہے جبکہ گڈ کدل اور کھرپورہ کے قریب سڑک پر آج سے تین ماہ قبل کام شروع کر کے چھوٹے پتھر ڈالے گئے ہیں لیکن لمبا وقفہ گزر جانے کے باوجود کام کو مکمل نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔آبادی نے سڑک پر جاری کام میں سرعت لانے کی مانگ کی۔