Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

’’ نوخیز ذہنی صحت کے تئیںایک جامع نقطہ ٔ نگاہ‘‘ | بھارت اور کشمیر کے تناظر میںمنفرد تصنیف تجزیہ

Towseef
Last updated: April 5, 2025 12:22 am
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

محمد عرفات وانی

بلا شبہ کشمیر علم و ادب، فکر و دانش اور روحانی بصیرت کا مرکز رہا ہے۔ یہاں کے اہلِ قلم نے اپنی تحاریر سے جہاںعلم و تحقیق کے میدان میں انقلاب برپا کیا ، وہیں فکر و آگہی کےوہ چراغ روشن کئے، جو صدیوں تک نسل در نسل ذہنوں کو منور کرتے رہے۔ شیخ العالمؒ کی حکیمانہ تعلیمات، لل دید کی صوفیانہ شاعری، مولانا انور شاہ کشمیریؒ کی علمی بصیرت اور بہت سارے دانشوروں کی فکری کاوشوں نے اس خطے کو ہمیشہ ایک علمی مرکز بناکے علم و ادب کی شمع کو فروزاں رکھا ۔ جدید دور میں بھی کشمیر کے کئی ممتاز قلم کاروں نے مختلف علمی، فکری اور سماجی موضوعات پر گراں قدر خدمات انجام دیں۔ خاص طور پر ذہنی صحت (Mental Health) جیسے حساس اور پیچیدہ موضوع پر بھی اہلِ قلم نے اپنی توجہ مرکوز رکھ کر ایسی تحاریر تخلیق کیں جنہیں علمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہوا۔ اس ضمن میں ڈاکٹر مشتاق مومن، پروفیسر بشیر احمد ڈار، ڈاکٹر وسیم بٹ اور ڈاکٹر منظور احمد جیسے ماہرین نفسیات اور دانشوروں نے تحقیق و تصنیف کے ذریعے ذہنی صحت کے مسائل کو اُجاگر کرکے ایسا علمی مواد فراہم کیا جو عام قارئین کے ساتھ ساتھ ماہرین کے لیے بھی مفید ثابت ہوا۔انہی قلم کاروں کی فہرست میں ایک اور نام ارشد قلمی کا بھی آتا ہے، جنہوں نے حال ہی میں ذہنی صحت پر ایک رفیع کتاب تحریر کی ہے۔مصنف کی تحریر میں نہ صرف علمی گہرائی ہے بلکہ ایک منفرد فکری زاویہ بھی ہے۔ انہوں نےذہنی صحت کے پیچیدہ مسائل، معاشرتی اثرات اور ان کے ممکنہ حل پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئےایک ایسی تصنیف پیش کی ہے جو آنے والے وقتوں میں اس موضوع پر تحقیق کرنے والوں کے لیے ایک رہنما دستاویز ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ کشمیر کے اہلِ قلم نے ہر دور میں اپنی علمی و قلمی قوت سے فکری بیداری کی نئی راہیں ہموار کی ہیں۔ ان کی تحریریں جہاںعلمی و فکری سطح پر ایک انمول سرمایہ ہیں وہیں آنے والی نسلوں کے لیے بھی مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ذہنی صحت جیسے حساس موضوع پر جن قلم کاروں نے کام کیا ہے، وہ بلاشبہ انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، کیونکہ ایک صحت مند ذہن ہی ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ ایسے قلم کاروں کی کاوشوں کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔

ارشد قلمی محض ایک ماہرِ تعلیم یا ماہرِ نفسیات نہیںبلکہ ایک وسیع النظر مفکر اور سماجی فلسفی بھی ہیں، جن کی تحریریں انسانی نفسیات، تعلیمی نظام اور نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے گہری بصیرت فراہم کرتی ہیں۔ ان کی تازہ ترین کتاب ’’نوخیز ذہنی صحت کے حوالے سے ایک ہمہ جہت نظریہ: بھارت اور کشمیر کے تناظر میں‘‘ علمی و فکری تحقیق میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو تعلیمی نفسیات اور ذہنی صحت کے میدان میں ایک نئی بنیاد فراہم کرتی ہے۔

ارشد حسین میر، جو علمی حلقوں میں ارشد قلمی کے نام سے جانے جاتے ہیں، کشمیر کے علمی و فکری منظرنامے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ آری پل ترال کے رہائشی ہیں، جو اپنے قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ پیچیدہ سماجی حرکیات کے لیے بھی مشہور ہے۔ یہی ماحول اُن کے فکری سفر میں ایک اہم عنصر ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے نفسیات میں ماسٹرز کیا ہے، بی ایڈ مکمل کرکے تا حال کاؤنسلنگ اور فیملی تھیراپی میں ماسٹرز کر رہے ہیں۔ وہ صرف ایک نظریاتی ماہر نہیں بلکہ ایک عملی معلم اور تربیت یافتہ نفسیاتی مشیر بھی ہیں۔ ان کی نوجوانوں کی ذہنی صحت پر تحقیق نے اُنہیں اس میدان میں ایک معتبر مقام دلایا ہے۔ اس وقت گورنمنٹ ہائی اسکول آریہل میں مدرس ہیں، لیکن ان کی علمی و سماجی خدمات صرف درسگاہ تک محدود نہیں بلکہ وہ پرامل فاؤنڈیشن، چھوٹے تارے فاؤنڈیشن، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور کشمیر لائف لائن جیسے اداروں کے ساتھ مل کر اسکولوں میں ذہنی صحت کے شعور کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔یہ علمی و عملی تجربہ اُن کی کتاب میں واضح طور پر جھلکتا ہے، جو نوجوانوں کی ذہنی صحت اور تعلیمی نفسیات پر ایک انقلابی تحقیق کی حیثیت رکھتی ہے۔اُن کی یہ تصنیف محض ایک تعلیمی دستاویز نہیں بلکہ ایک فکری تحریک ہے جو تعلیمی نظام میں ذہنی صحت کے انضمام پر زور دیتی ہے۔ مصنف مدلل انداز میں ثابت کرتے ہیں کہ اگر طلبہ کی ذہنی صحت کو نظر انداز کیا جائے تو اِس سے اُن کی تعلیمی اور ذاتی زندگی پر ناقابلِ تلافی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔یہ کتاب پانچ باب پر مشتمل ہے۔

۱۔ ذہنی صحت کی اساس:اسکولوں میں ذہنی صحت کی اہمیت،جذباتی ذہانت اور مثبت طرزِ فکر کا کردار،نفسیاتی مضبوطی اور بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی حکمتِ عملی۔

۲۔ چیلنجز اور مواقع:سوشل میڈیا، منشیات اور تعلیمی دباؤ کے اثرات،کشمیری نوجوانوں کو درپیش منفرد نفسیاتی مسائل،جدید اور عملی حل کی تلاش۔
۳۔ تعلیمی اور سماجی نظام کی تشکیلِ نو:اساتذہ، والدین اور ماہرین نفسیات کے درمیان ہم آہنگی،تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت کے فروغ میں حکومت اور این جی اوز کا کردار۔
۴۔ اساتذہ اور طلبہ کو بااختیار بنانا:معلمین کی ذہنی صحت سے متعلق تربیت،طلبہ میں خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کی ترقی۔

۵۔ عملی رہنما اصول اور وسائل: ذہنی صحت کے تجزیے کے لیے تحقیقی اوزار اور سوالنامے،ایک طویل المدتی، جامع تعلیمی پالیسی کا خاکہ۔

یہ کتاب تعلیمی نفسیات پر محض ایک نظریاتی بحث نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو درپیش حقیقی اور فوری مسائل کا تفصیلی تجزیہ ہے۔ظاہر ہے کہ بھارت کے دیگر خطوں کے مقابلے میں، کشمیری نوجوان تعلیمی، سماجی اور نفسیاتی لحاظ سے منفرد چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔ ان پر تعلیمی دباؤ، سماجی و سیاسی عدم استحکام اور ذہنی صحت کے بحران جیسے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ کتاب ان مسائل کا سائنسی و تعلیمی تجزیہ کرتی ہے اور ایک متبادل تعلیمی ماڈل پیش کرتی ہے، جس میں ذہنی صحت کو بنیادی حیثیت دی گئی ہے۔ارشد قلمی ایک جامع اسٹریٹجک فریم ورک پیش کرتے ہیںجو اساتذہ، والدین اور پالیسی سازوں کو یہ راہ دکھاتا ہے کہ تعلیمی نظام کو کس طرح ایک مربوط ڈھانچے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو علمی برتری کے ساتھ ساتھ ذہنی و جذباتی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنائے۔

المختصریہ کتاب ایک سائنسی تحقیق کے ساتھ ساتھ ایک فکری، ادبی اور فلسفیانہ شاہکار ہے۔ ارشد قلمی کی تحریر میں علمی گہرائی، ادبی حسن اور فلسفیانہ حکمت کا امتزاج پایا جاتا ہے، جو اسے بصیرت افروز اور انقلابی بناتا ہے۔( یہ کتاب صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہے)کتاب میںان کا اسلوب خشک تکنیکی اصطلاحات پر مبنی نہیں بلکہ ایک وسیع فکری زاویہ، علمی وسعت اور اصلاحی روح کا عکاس ہے، جو والدین، معلمین اور پالیسی سازوں کو تعلیم کو ایک جامع اور انسانی نقطۂ نظر سے دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔گویایہ محض ایک کتاب نہیں بلکہ تعلیمی اور نفسیاتی شعور کا منشور ہے جو تعلیم، نفسیات اور سماجی ترقی کے بیانیے کو ازسرِ نو متعین کر سکتا ہے۔

’’نوخیز ذہنی صحت کے حوالے سے ایک ہمہ جہت نظریہ: بھارت اور کشمیر کے تناظر میں‘‘ ایک علمی و فکری انقلاب ہے جو تعلیم اور نفسیات کو یکجا کرنے اور ایک نئے دور کے دروازے کھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس کتاب کا مطالعہ ہر اس شخص کے لیے لازمی ہے جو تعلیم، نفسیات اور نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے فکرمند ہے۔ یہ
اساتذہ، والدین، پالیسی سازوں اور تعلیمی اداروں کے لیے ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتی ہے جو انہیں تعلیم کو محض معلومات کی ترسیل کے بجائے ایک جامع شخصیت سازی کے عمل میں تبدیل کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔یہ کتاب ایک فکری تحریک کا آغاز ہے، جو نئی نسل کی ذہنی صحت اور تعلیمی فلاح و بہبود کے دروازے کھول سکتا ہے۔
رابطہ۔9622881110
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

کالممضامین

! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان

July 9, 2025
کالممضامین

دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات

July 9, 2025
کالممضامین

گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت

July 9, 2025
کالممضامین

چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?