نوجوان کرکٹر کی ندی میں ڈوبنے سے موت

Towseef
1 Min Read

رمیش کیسر

سندربنی//سندربنی کے چنی پڑاٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر لکشت شرما کی ندی میں ڈوبنے سے موت واقع ہو گئی، جس کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ نوجوان کی عمر محض 18 سال تھی اور وہ ریاستی سطح پر کرکٹ کھیلنے کے باعث مقامی سطح پر اچھی خاصی شناخت رکھتے تھے۔لکشت شرما کل صبح اپنے ساتھی کے ساتھ نہانے کے لئے قریبی ندی میں گیا۔ نہاتے وقت پانی کا زور زیادہ ہونے کے باعث وہ بہہ گئے۔ ان کے ساتھیوں نے فوراً ان کی تلاش شروع کی، اور تقریباً 600 میٹر دور ان کی لاش برآمد ہوئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا، جس کے بعد آخری رسومات کے لئے لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Share This Article