رام بن//رام بن کے دوردراز علاقے میں ایک نوجوان دوپہر کو گھر جاتے ہوئے ایک گہری کھائی میں گرکر لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے متوفی کی پہچان22سالہ راکیش کمار ولد بھارت سنگھ ساکن رام بن کے دور دراز علاقے تیلی ماجراکے طور سے کی ہے۔ایس ایچ او رام بن نوین انگرال نے بتایا کہ اسے ضلع ہسپتال رام بن میں لایا گیا اوراتوار کی وجہ سے لاش کا پوسٹ مارٹم اور ضروری لوازمات پورے نہیں کئے جا سکے اس لئے پیر کے روز لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔