سرینگر// مائسمہ میں ایک نوجوان پر پانچویں بار پی ایس اے لگانے کے خلاف منگل کو چوتھے روز بھی ہڑتال رہی ۔عاشق حسین نامی نوجوان پر حال ہی میں پانچواں پی ایس اے عائد کرنے کے خلاف گذ شتہ چار روزسے ہڑتال رہی جس کے دوران گائو کدل ،ریڈ کراس روڑ اومدینہ چوک میں حالات کشیدہ رہے اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیںالبتہ گاڑیوں کی آ مد رفت جا ری تھی۔بڈشاہ چوک اور دیگرملحقہ بازاروں میںامن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ عاشق حسین ولد محمد یوسف نامی نوجوان جسے پو لیس نے خشت باری کے الزام میں 9 جنوری 2016 کوگرفتار کیا تھا، پر25 جون کوپی ایس اے عا ئد کرنے کے بعد اسے کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا تھا عاشق حسین پچھلے قریب ڈیڑھ برس سے کورٹ بلوال جیل میںبند ہے اور فروری2017میںہی ان پر چوتھا پی ایس اے نافذ کیا گیا تھا جسے ابھی چند روز قبل ریاستی ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات صادر کئے تھے۔اس دوران شہر میں گزشتہ روز کی نسبت حالات بہتر رہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔منگل کی صبح سرینگرمیونسپل کارپوریشن سے وابستہ صفائی کرمچاریوں کوسیول لائنزکے بازاروں ،چوراہوں ،نکڑوں اورسڑکوں کی صفائی پرلگادیاگیا اورانہوں نے جگہ جگہ سے وہ پتھرجمع کرکے کہیں دورلیجاکرپھینک دئیے جوسوموار کو طلاب اورمشتعل نوجوانوں نے پولیس وفورسزکونشانہ بنانے کیلئے استعمال کئے تھے۔