سرینگر// عدالت عالیہ نے پتھر بازی کے الزام میں مقید نوجوان پر عائد سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دے کر انہیں فوری طور رہا کرنے کے احکامات صادر کئے ۔جسٹس تاشی ربستان پر مشتمل بنچ کے سامنے اشفاق احمد کے کیس کی سماعت ہوئی جو سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل میں بند ہیں ۔اس سلسلے میں دفاعی وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے اشفاق احمد کو بے قصور قرار دیتے ہوئے عدالت سے ان کی رہائی کیلئے درخواست کی ۔سرکاری وکلاء نے بھی اس حوالے سے دلائل پیش کئے تاہم عدالت عالیہ نے دفاعی وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اشفاق پر لگے پی ایس اے کو کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کے احکامات صادر کئے ۔