Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

نوجوان نسل، مقصدِ حیات کو پہچانیں! فکر و فہم

Mir Ajaz
Last updated: August 25, 2022 12:42 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

ندا اشرف

نوجوانوں کی ہر دور میں قدر و قیمت رہی ہے۔ ان کی تعلیمی یا تربیتی عمل میں کہیں ذرا سی بھی کمی واقع ہو جائے تو معاشرہ اضطراب کا شکار ہو جاتا ہے۔ آج کا معاشرہ بھی کچھ اسی طرح کی صورتحال کی غمازی کر تا ہے۔اسلامی تہذیب و تمدن کو روندتے ہوئے آج کے بیشتر نوجوان آج خود کو دنیا کی تیز رفتار ترقی اور کامیابی کے حصول کے خواہش مند ہیں، مگر در حقیقت یہ نوجوان گمراہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ غیر اسلامی رسومات ، ذرائع ابلاغ کا بڑھتا ہوا منفی رجحان اور دشمنانِ دین کے اوچھے ہتھکنڈوں نےنئی نسل کی فکر وسوچ کوبڑی حد تک متاثر کیا ہے اوریوں یہ طبقہ گمراہی میں زیادہ مبتلا نظر آتا ہے۔
نوجوانی میں کسی کام کو کرنے کا جذبہ، ولولہ ،کسی معاملے کو عروج تک پہنچانے کی جرأت اور کسی حادثے سے مقابلہ کرنے کی عظیم قوت پائی جاتی ہے۔ علم النفس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانی کا یہ عرصہ اس قدر نازک ہوتا ہے کہ اسے جو راہ مل جائے، وہ اسے اپنا لیتا ہے۔ آج بیشتر نوجوان پیروں فقیروں کے در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں۔ روحانی بابا اور ماہرِ نجوم کی پیروی کرتے ہیں۔ جادو منتر، عملیات اور ایسے دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں،مگر درحقیقت وہ اس کے باوجود فلاح حاصل نہیں کر رہے، کیونکہ اس کا سبب اللّٰہ کی ذات و صفات اور یکتائی پر ان کے ایمان کی کمزوری ہے۔
جدید دور کے نوجوان طبقے میں اس بنیادی امراور حقیقت کو واضح کرنا بے حد ضروری ہے کہ مشکل کشا اور حاجت روا صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس ہے۔ مغربی دنیا کے زیر اثر حالات نے جس قدر تیزی سے کروٹ بدلی، اس سے نوجوانوں کا ظاہر و باطن بری طرح متاثر ہوا ہے، ان کی ذہنی، تعلیمی ، فکری ، اور اصلاحی کارکردگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ ہماری تعلیم ،ہماری ثقافت اور ہمارے میڈیا پر اپنی چھاپ اس قدر گہری لگا دی کہ ہماری اقدار کہیں دور پس منظر میں چلی گئیں ہیں۔
جدیدیت اور مادیت کی ہوس کچھ یوں ہوئی کہ نوجوان نسل اپنی بنیادوں سے قطعی نا بلد ہو کر دنیاوی ترقی کی دوڑ میں اندھا دھند آگے بڑھنے میں مگن نظر آتی ہے اور اس کو ’’روشن خیالی‘‘کا نام دیا گیا ہے، جو بڑی تیزی کے سا تھ اپنے اثرات دکھا رہی ہے ،جس کی بدولت آج نوجوانوں میں خوف، تناؤ، ذہنی اور نفسیاتی پریشانیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔
نوجوانی کے قیمتی دور میں وقت سے بڑی کوئی دولت نہیں۔ نوجوانی کی نماز قربتِ الٰہی کا ذریعہ اور وقت کی پابندی پیدا کرتی ہے۔ جدید دور کی اکثریت نماز جیسی اہم عبادت اور فرائض سے غافل ہے، اسی لیے ان کی زندگی منظم نہیں۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ جہاں معاشرتی اصلاح کرتا ہے، وہاں نوجوانوں میں بیداری کا احساس اُجاگر کرتا ہے ۔ مگر آج کے مسلمان نوجوان طبقے نے اس حکم کو پس پشت ڈال دیا ہے، بلکہ مغربی ذہنیت کے زیرِاثر اس امر کودخل در معقولات سمجھ لیا گیا ہے۔
اس کی آڑ میں نوجوان اپنے اوپر لاگو فرائض سے بھی دستبردار ہو رہے ہیں۔ جذبات سے مغلوب یہ نوجوان اکثر بے صبری کا مظاہرہ زیادہ کرتے ہیں، پیسہ کمانے کے شارٹ کٹ راستے ، فراڈ ، چوریاں اور تعلیمی میدان میں ناجائز ذرائع کا استعمال ،نفرت ، عداوت، انتقام ، لالچ ، حسد جیسی برائیوں نے اِن نوجوانوں کو بگاڑ دیا ہے۔ معاشرے میں پھیلے طبقاتی نظام کا براہِ راست اثربھی نئی نسل پر ہو رہا ہے۔ عیاشیوں کے نام پر لٹائی جانے والی دولت ، فیشن ، نمائش ، خاص طور پر اپنی کمیونٹی میں شہرت اور چرچا کروانے میں پنا وقت برباد کررہے ہیں۔
اب یہ وقت مثبت رجحانات کی تعمیر اور مفید رویوں کی تشکیل کا ہےتاکہ اُمت مسلمہ کے یہ نوجوان عملِ خیر کے راستے کی طرف گامزن ہوں۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مقاصدِحیات کو پہچانیں۔ ہر حال میں اللّٰہ کی مدد پر یقین رکھیں اور وسوسوں و مایوسیوں سے بچیں۔ روزانہ اپنے ضمیر کی عدالت میں اپنا احتساب کریں، زندگی کے ہر معاملے میں انصاف کریں، جو بڑے لوگ گزرے ہیں، اُنہیں اپنا آئیڈیل بنائیں، اپنے ارد گرد کی دنیا ، اس میں پائے جانے والے اَسرار و رموز ، حقائق پر غور و فکر کریں، شہرت حاصل کرنے اور امیر بننے کی منصوبہ بندی نہ کریں ، بلکہ اچھے انسان بنیں، کامیاب آپ خود ہو جائیں گے، آزادی کے نام پر بے حیائی سے بچیں، وقت، محنت، تعلیم، فرائض، عبادات، معاملات ، غرض ہر حق جو اِن پر لاگو ہوتا ہے، اس میں انصاف کریں۔ وہی معاشرے ترقی کی منازل طے کرتے ہیں جن میں برائی اور بھلائی میں تفریق قائم رہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جب خدمت سنٹر بن گیا دُرگت سنٹر | قصبہ بانہال میں اضافی چارجز وصولنے کے الزام میں خدمت سینٹر سربمہر
تازہ ترین
اسرائیل کی صدارتی محل کے قریب بمباری شامی وزارت دفاع اور داخلہ کے 15 اہلکار جاںبحق
بین الاقوامی
ایران کی 3ایٹمی تنصیبات میں سے صرف ایک کو شدید نقصان پہنچا
بین الاقوامی
بنگلہ دیش میں پرتشدد جھڑپیں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
بین الاقوامی

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

July 16, 2025
گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?