مظفر آباد// حزب سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے مہلوک جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر جو جنگ مسلط کی ہے، اُس جنگ کے شعلوں کوعسکریت پسند اپنے لہو سے بجھانے میں مصروف ہیں۔ آزادی کے یہ پروانے جو بے بسی اور سامان حرب و ضرب کم ہونے کے باوجود دشمن کے سامنے جھکتے نہیں ہیں بلکہ شہادت کی موت کو ہی گلے لگاتے ہیں، غالب آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ستر سالوں سے کشمیری قوم پر ظلم ڈھا رہا ہے اور تمام حربے آزمانے کے باوجود اسے کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا بھارتی فوج کے جبر کے سامنے قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور قوم کے یہ جذبے اور حوصلے قابل تحسین ہیں اور ان جذبوں اور قوم کی فقید المثال قربانیوں کے نتیجے میںبے بس و مظلوم قوم کی جدوجہد آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ اس جانی نقصان پر ہمارے دل دکھی ہیں۔ڈپٹی چیف خالد سیف اللہ، فیلڈ آپریشنل کمانڈر محمد بن قاسم نے بھی اسلام آباد میں اپنے لہو سے جدوجہد آزادی کی آبیاری کرنے والے چھ ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔