کوٹرنکہ //بدھل کے بالائی علاقے میں ایک نوجوان کو سمارٹ سر جھیل میں مردہ پایاگیا۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ ایک مقامی نوجوان کی لاش سمارٹ سر جھیل میں دیکھی گئی ہے جس کو نکالنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ایس ایچ او بدھل کاکہناہے کہ چونکہ یہ جھیل کئی کلو میٹر چوڑی اور گہری ہے اس لئے لاش کو نکالنے میں دیری ہورہی ہے ۔تاہم انہوںنے کہاکہ پولیس کی ایک ٹیم ،مقامی لوگ اور فوج لاش کو جھیل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے ۔ابھی تک مرنے والے کی شناخت نہیںہوپائی ہے تاہم یہ کہاجارہاہے کہ یہ چرواہا ہوسکتاہے جو بکریوںکے ساتھ اس علاقے میں گیاہواتھا۔