جموں//وزیربرائے اطلاعات، خوراک، سول سپلائز اورامورصارفین چودھری ذوالفقار علی نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ تعمیروترقی کے عمل میں مشعل راہ بنیں اورجموں کشمیرکو ملک کی ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے میں نمایاں کرداراداکریں۔وزیرموصوف یہاں گورنمنٹ کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموں میں طلباء اورکالج کے عملہ سے خطاب کررہے تھے ۔ اس تقریب کاانعقاد محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کی جانب سے ایک ہفتہ سے جاری جشن ِ آزادی کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر کیاگیاتھا اورآج اس کالج میں جشن آزادی کی آخری تقریب تھی۔ وزیر نے کہاکہ ہمارے رہنمائوں نے ملک کوغیر ملکی سامراج سے آزاد کرانے کے لئے بیش بہاقربانیاں دی ہیں ۔اس لیے ملک کی تیز تر ترقی اورآزادی حفاظت کرناہم سب کافرضِ اولین ہے۔