نئی دلی //بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے تشدد کے چکر میں پھنسے نوجوانوں کی کونسلنک کی تجویز کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’ محبوبہ جی نے جو پریس بیان جس میں انہوں نے تشدد میں پھنسے نوجوانوں کی کونسلنگ کے متعلق بات کی ہے اس میں ہماری پارٹی کی ٹیم جو کشمیر کی پالیسوں کے ساتھ منسلک ہے ، اس معاملے پر بیٹھ کر تبادلہ خیال کرے گئی ۔یاد رہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ نے گذشتہ روز سرینگر میں منعقدہ یونیفائیڈ ہیڈکواٹر میٹنگ پر فورسز پر زور دیا تھا کہ وہ نوجوانوں کی کونسلنگ کریں ۔