پونچھ//جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے پارٹی لیڈر ریدھمپریت سنگھ کی قیادت میں بدھ کوبڑی تعدد میں نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انھوںنے تبدیلی کیلئے پارٹی کا دامن تھاما ہے۔پیپلز پارٹی کے لیڈر ریدھم نے ان نوجوانو کو ہار پہنا کر پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ان نوجوانوں کے گلے میں ہار پہنا کر انکا خیر مقدم کیا گیا، جن کو یقین دلاتے ہوئے ریدھم نے کہا کہ وہ ان نوجوانوں کی امیدوں کو پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سجاد غنی لون کی سرپرستی میں جموں و کشمیر میں پیپلز کانفرنس سب سے بڑی پارٹی کی شکل میں وجود بنانے جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے ز یادہ پیپلز کانفرنس کا دامن تھامیں۔