بلال فرقانی
سرینگر//جموں کشمیر کے طلاب اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے کیریئر اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اکنامک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فورم اور انڈین انسٹی چیوٹ آف کیرئر فائونڈیشن کے درمیان مفاہمت عامہ پر دستخط ہوئے۔جموں کشمیراکنامک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فورم اور کے ٹی ایم ایف کے ایک دھڑے کے چیئرمین ابرار خان نے اپنے حالیہ دورہ دہلی کے دوران انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیرئیر فاؤنڈیشن کے چیف ہیومن ریسورس افسر جگموہن سنگھ کے ساتھ ایک میمورنڈم پر دستخط کیے ہیں۔اس شراکت داری میں جموں کشمیر کے طلباء اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے۔ ابرا خان نے کہا ،’’یہ تعاون ہمارے ہونہار طلباء اور بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے کیریئر اور روزگار کے مواقع کھولنے کے لیے ایک اہم قدم ہے‘‘۔ انکا کہنا تھا کہ بہت جلد جموں کشمیر کے طلاب اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے پورے ہندوستان میں ملازمتوں کیلئے درخواست دینے کے دروازے کھلیں گے۔ابرا خان نے کہا کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ سفر شروع کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دستیاب ہوگا،جس کے نتیجے میں خطہ میں بے روزگاری کو کم کرنے کی راہ فراہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں بے روزگاری کو کم کرنے کیلئے اس طرح کے اختراعی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،تاکہ مقامی معیشت کو بہتر کیا جاسکے اور نوجوانوں کو روزگار کی دستیابی کیلئے پلیٹ فارم مہیا ہو۔