Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

نوجوانوں کو اپنا مستقبل خود بنانا ہوگا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 23, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 موجودہ دور میں جب ہر شخص آگے بڑھنا چاہتا ہے، اپنی زندگی کو پُرآسائش بنانا چاہتا ہے تو ہم کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں جبکہ راہیں تنگ اور وسائل محدود ہیں۔ تو ایسے میںکیاجائے  کہ آنے والے وقت کو اپنی گرفت میں لے کر تابناک اور روشن بناسکیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ٹیلنٹ ہونا ہی کافی نہیں ہے، اس کو وقت کے ساتھ ساتھ نکھارنا اور مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرتے رہنا ہی ترقی کا سبب بنتا ہے ۔ نوجوان کو اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت اپنا راستہ خود تلاش کرنا ہوگا ، اپنا ذہن بدلنا ہو گا،اپنی سوچ بدلنی ہوگی ۔ منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو تلاش کر نا ہوگا اور حالات سے لڑنے کی بھی طاقت پیدا کرنی ہوگی۔نوجوان جب مثبت طرز فکر رکھیں گے۔ اپنے کام سے دیانت داری خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ نوجوانوں کی پریشانیوں کو ختم کرنے کے لیے بڑوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کہ یہی وقت کا تقاضا ہے۔ اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کر کے سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن جیسے شعبوں میں ایک انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ 
بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ افرادی قوت کے درست اور بروقت استعمال کے ساتھ معاشرہ تیز ترین معاشی و سماجی ترقی کی نئی جہتوں پر گام زن ہوسکتا ہے۔ مسئلہ یہ بھی ہے اگر ہماری نوجوان نسل میں تخلیقی صلاحیتیں ہیں تو ان کی کسی بھی مناسب پلیٹ فارم سے حوصلہ افزائی نہیں ہوتی۔ بغیر کسی راہ نمائی اور حوصلہ افزائی کے، مختلف شعبہ جات میں اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے نوجوانوں یا تخلیق کاروں کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔ہمارے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں لیکن انفرادی طور پر کام ممکن نہیں۔
طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں لگایا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم سے متعلق عملی مہارت بھی حاصل کرسکیں۔ انفرادی تخلیقی صلاحیتوں کے بہترین اور بروقت استعمال کے ذریعے معاشرہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکتا ہے، ساتھ نوجوانوں کا مستقبل بھی۔
دنیا کے اکثر ممالک نے ترقی ان ہی شعبوں کی وجہ سے کی ہے ،جن میں وہ خود کفیل تھے۔ ہمارے ہاں کئی فصلوں کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے، مگر افسوس کہ ان کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اورانہیں بہتر سے بہتر بنانے کی جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے۔یہی صورت ِ حال گھریلوصنعتوںکی ہے ۔دست کاریوںسےتو ہم نے بالکل ہی منہ موڑ دیا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں میںچھوٹے پیمانے پر ہی سہی صنعتیں قائم کرنے ،بیرون ِ ریاستوں سے درآمد خام مال سے بھرپور فایدہ اٹھانے کا ولولہ بھی دکھائی نہیں دیتا ہے۔اب تو بس چند ہی دست کاریاں رہ گئی ہیںجنہیں برآمد کیا جاتا ہے۔جبکہ زیادہ تر دست کار بذات ِخوداپنے مال کی تجارت کرنے بیرونِ ریاست جاتے ہیں۔
تجارت، معشت،ثقافت، معاشرت، مذہب ہر معاملے میں حالاتِ حاضرہ سے با خبر رہنا بھی نوجوانوں کے لیے ازحد ضروری ہے۔ یہی وقت کا تقاضا ہے اور یہی محفوظ اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ۔دوسروں کی مدد کا جذبہ بھی نئی نسل میں ہونا چاہیے۔ اگر نسل نو قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے تعمیر ملت کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے ،ہر برائی کو اچھائی میں تبدیل کرنے کی ٹھان لیں تو تعمیر قوم کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ دور ہوجائے گی۔نوجوان کوہ پیما کی مانند ہوتے ہیں، اس لیے ابتدائی کامیابیوں پر قانع نہیں ہونا چاہیےبلکہ نظریںچوٹی پر ٹکی ہونی چاہیے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مانو یونیورسٹی کے چانسلر ممتاز علی کا یونیورسٹی دورہ | ادب و ثقافت کے تازہ ترین شمارے کی رسم رونمائی انجام دی
برصغیر
دہلی میں بارش سے راحت | یوپی، بہار اور شمال مشرقی ریاستوں میں مانسون کا سلسلہ جاری
برصغیر
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم جاری | 35لاکھ ہٹائے جائیں گے ایس آئی آر کے تحت اب تک 83.66فیصد فارم حاصل
برصغیر
اوڈیشہ میں طالبہ کی خودسوزی پر سیاسی طوفان، 17جولائی کو ریاست گیر بند کا اعلان
برصغیر

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?