سرینگر// لشکر طیبہ چیف کمانڈر محمودشاہ نے شوپیاں میں جاں بحق ہونے والے حزب المجاہدین کے پانچ عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عظیم شہادتیں اس بات کا مظہرہیں کہ کشمیری قوم تھکی نہیں جھکی نہیں بکی نہیں بلکہ ہر شہادت ایک سے بڑھ کر ایک اپنے ثمرات دکھارہی ہے ہم ان اپنوں سے گزارش کرنا چاہتے ہیں جو ان ثمر ات اور عظیم قربانیوں کو مایوسی اور جبن کا رنگ
دیکرعسکریت پسندوں کو وقتی طور خاموش کرنا چاہتے ہیں ،وہ یہ نہیں دیکھ رہے ہیں کہ غیور کشمیری نوجوان بندوق کے گرنے سے پہلے اسے کئی تھامنے والے آگے لپکتے ہیں۔ہم گزارش کرتے ہیں جہاںہم میں سستی لاپرواہی ہے ،نشاندہی کریں ہم آپ کے مشکورہوں گے۔ہمیں آپ کی دعائوں اور ساتھ کی اشد ضرورت ہے۔محمودشاہ نے شہداکے ساتھ والہانہ محبت و عقیدت پرعوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ اتنی محبت کے بعد کوئی کم ظرف ہی ہوگا جو اپنی عوام کی آزادی کے لیے گھر سے نہ نکلے۔تکلیف اس بات کی ہے کہ چند ضمیر فروش چند ٹکوں کے لیے انمول نوجوانوں کی مخبری کرکے قوم کو غلامی میں دکھیل رہے ہیں اور اپنی دنیا و آخرت تباہ کررہے ہیں۔